گوجرانوالہمالک نے جنسی تشدد کے بعد12سال کے ملازم کوقتل کردیا

پولیس نے ملزم شیخ یوسف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


ویب ڈیسک December 24, 2012
مالک نے اپنا جرم چھپانے کی غرض سے بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فوٹو: فائل

GILGIT: مالک نے اپنے 12سال کے گھریلو ملازم کو جنسی تشدد کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ لالہ زار روڈ کے رہائشی شیخ یوسف نامی شخص نے اپنے گھر یلو ملازم نوید کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنا جرم چھپانے کی غرض سے بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزم شیخ یوسف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسری جانب ملزم نے جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے نے گزشتہ رات خود کو کمرے میں بند کر کے خود کشی کی، اگلی صبح اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو نوید کی رسی کے ساتھ لٹکی ہوئی لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |