فلموں میں خراب اداکاری کی بنا پرعمران اورانوشکا’’کیلاایوارڈ‘‘کیلئے نامزد

کیلا ایوارڈ ان اداکاروں کو دیا جاتا ہے جن کی پرفارمنس کو فلم بینوں نے سخت ناپسند کیا ہو


ویب ڈیسک December 24, 2012
عمران خان کی نامزدگی فلم ’’ایک میں اورایک تو‘‘جبکہ انوشکا شرما کی فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ میں بدترین پرفارمنس پرکی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

فلموں میں خراب اداکاری کی بنا پر بالی ووڈ اداکار عمران خان اور انوشکا شرما کو کیلا ایوارڈ کےلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔

دونوں اداکاروں کی کیلا ایوارڈ کے لئے نامزدگی ان کی بدترین پرفارمنس پر کی گئی ہے۔ عمران خان کی اس ایوارڈ کے لئے نامزدگی ان کی فلم ''ایک میں اور ایک تو''جبکہ انوشکا شرما کی نامزدگی یش چوپڑا کی فلم ''جب تک ہے جان'' میں بدترین پرفارمنس کے باعث کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کیلا ایوارڈ ان اداکاروں کو دیا جاتا ہے جن کی پرفارمنس کو فلم بینوں نے سخت ناپسند کیا ہو، کیلا ایوارڈز مارچ میں دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں