آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

دہشت گرد پریڈ لین راولپنڈی،میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے میں بھی ملوث تھے،آئی ایس پی آر

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گرد 325 افراد کے قتل اور366ف کوزخمی کرنے میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر:فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے 13 دہشت گرد پریڈ لین راولپنڈی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے میں بھی ملوث تھے، تمام 13 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات، واحد علی، اکبر علی، محمد ریاض،نور اللہ، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، نورمحمد، شیرعلی، قاسم شاہ، وقار فیصل اورمحمد عثمان بھی شامل ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گرد 325 افراد کے قتل اور366 کوزخمی کرنے میں ملوث تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x55fiix

 
Load Next Story