بارسلونا نے لوئس سواریز کے معاہدے میں توسیع کردی

ان کے نئے معاہدے پر دستخط گذشتہ روزہوئے۔

ان کے نئے معاہدے پر دستخط گذشتہ روزہوئے۔ فوٹو: فائل

بارسلونا نے یوروگوئن فٹبالر لوئس سواریز کے معاہدے میں2021 تک توسیع کردی ہے۔


یوروگوئن اسٹرائیکر لوئس سواریز نے بارسلونا سے نیا معاہدہ کرلیا، جس کی رو سے وہ اب 2021 تک کلب سے جڑے رہیں گے، اسپینش چیمپئن سائیڈ نے اس کا اعلان گذشتہ دن کیا، حکام کے مطابق 29 سالہ سواریز کا یہ معاہدہ خاصے دنوں سے زیر غور تھا لیکن اب کلب انتظامیہ نے انھیں 200 ملین یورو کے عوض معاہدے میں توسیع دے دی ہے، 2014 سے لیورپول چھوڑ کر بارسلونا میں آنے والے سواریز اب تک کلب کے لیے 116 میچز میں 97 گول کرچکے ہیں، ان کے نئے معاہدے پر دستخط گذشتہ روزہوئے۔
Load Next Story