افغان خاتون پولیس اہلکار نے نیٹو کے افسر کو قتل کر دیا

رواں سال افغانستان میں افغان آرمی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایساف کے 50 سے زائد اہلکاروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔


AFP December 24, 2012
افغان پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر نیٹو کے افسر کے قتل کے بعد سیکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان خاتون پولیس اہلکار نے نیٹو کے ایک افسر کو کابل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایساف کے ترجمان کے مطابق نیٹو کے افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے اور حملہ آور خاتون پولیس اہلکار کو فرار ہوتے وقت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو اسی نوعیت کے رونما ہونے والے دوسرے واقعے میں افغانستان کے شمالی صوبے جاؤزجان میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے افسرنے اپنے 5 ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد طالبان کے گروہ میں شمولیت اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ رواں سال افغانستان میں افغان آرمی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایساف کے 50 سے زائد اہلکاروں کو قتل کیا جا چکا ہے جس کے بعد امریکی اسپیشل فورسز نے افغان پولیس میں بھرتی ہونے والے جوانوں کی تربیت کے عمل کو روک کر افغان پولیس اہلکاروں کی طالبان سے کسی بھی قسم کے روابط کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں