گیند بیٹ کو چھوکروکٹ کیپرکے پاس گئی تھی آسٹریلوی کپتان کا اعتراف

میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اسٹیون اسمتھ

میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اسٹیون اسمتھ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آﺅٹ ہونے پر امپائر کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر رضاکارانہ میدان چھوڑنے کی روایت ختم ہوگئی، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے بھی برسبین ٹیسٹ میں گیند نیٹ کو چھو کر وکٹ کیپر کے پاس جانے کا اعتراف کر لیا۔


ماضی میں کئی بیٹسمین آﺅٹ ہونے پر ہی پویلین کی طرف چلنا شروع کردیتے تھے،اس حوالے سے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان مشہور تھے،موجودہ کرکٹرز میں یونس خان ایسا کرتے ہیں،مگر اب ایسا نہیں ہوتا،ایک انٹرویو میں اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ اگرچہ میدان میں شور تھا لیکن گیند میرے بیٹ کو چھوکر گئی تو آواز واضح طور پر سنی جاسکتی تھی،میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،اس لیے امپائر اور فیلڈرز کو شک نہیں ہوا، میں نے ساتھی بیٹسمین کے ساتھ بات کرتے ہوئے حیرت کا اظہار بھی کیا لیکن بیٹنگ جاری رکھی اور سنچری مکمل کرلی،جو ہوتا ہے اچھے کیلیے ہوتا ہے۔
Load Next Story