دھرنا گروپ آج اپنی منفی سیاست كی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا ہے شہبازشریف

بعض سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات كی خاطر قومی مفادات كو بالائے طاق ركھ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 16, 2016
بعض سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات كی خاطر قومی مفادات كو بالائے طاق ركھ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے كہا ہے كہ دھرنا گروپ آج اپنی منفی سیاست كی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا كھڑا ہے اور ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات كی خاطر قومی مفادات كو بالائے طاق ركھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) كے وفد نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ چائنہ پاكستان اكنامك كوریڈور كے تحت پاكستان بھر میں توانائی منصوبوں كو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ساہیوال میں زیرتعمیر 1320 میگا واٹ كا كول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے كہیں پہلے مكمل كر لیا جائے گا اور اس منصوبے سے اگلے برس كے اوائل میں بجلی كی پیداوار كا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے كہا كہ 1320میگا واٹ كے كول پاور پلانٹ عمومی طور پر 4 سے 5 سال میں مكمل ہوتے ہیں، دنیا میں آج تك اتنی تیز رفتاری سے اس طرح كے منصوبے پر كام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال كول پاورپلانٹ پر ہو رہا ہے، پیداوار، رفتار اور معیار كے لحاظ سے اپنی مثال آپ یہ پراجیكٹ پاك چین دوستی كا عظیم شاہكار بنے گا۔

وزیراعلیٰ نے كہا كہ پاكستان كے عوام ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں، انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں كو عوام كے مسائل سے كوئی سروكار نہیں اوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے كی تكمیل چاہتے ہیں، ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات كی خاطر قومی مفادات كو بالائے طاق ركھ دیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ دھرنا گروپ آج اپنی منفی سیاست كی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا كھڑا ہے،عوام كی فلاح كے منصوبوں كی تیزرفتار اورشفاف تكمیل پر شكست خوردہ عناصر كو تكلیف ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملك بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں كو تیزی سے پایہ تكمیل تك پہنچایا جارہا ہے اوران منصوبوں كی تكمیل سے ملك سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی، مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ ساڑھے 3 برس كے دوران افراتفری، منفی اور الزامات كی سیاست كے علاوہ كچھ نہیں كیا اور یہ عناصر خائف ہیں كہ اگر توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مكمل ہوگئے تو ان كی سیاست ہمیشہ كیلئے دفن ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔