طیارہ حادثہ تمام میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں طارق فضل
جاں بحق افراد کے ورثا كوبشمول انشورنس كی رقم 55 لاكھ روپے ادا كیے جائیں گے، وزیر مملکت کیڈ
KARACHI:
وزیرمملكت برائے كیڈ ڈاكٹر طارق فضل چوہدری نے كہا ہے كہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتوں كی شناخت ہوچكی جس کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ تمام میتوں کی شناخت کے بعد میتیں وعدے كے مطابق 17 دسمبر سے قبل ہی ورثا كے حوالے كر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد كے ورثا كوبشمول انشورنس كی رقم 55 لاكھ روپے ادا كیے جائیں گے جس کے لیے قانونی كارروائی جاری ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سانحے كی تحقیقات جاری ہیں جس میں عالمی ماہرین كی خدمات بھی لی گئی ہیں، حادثے میں غفلت كے ذمہ داروں كو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ طیارے میں جنید جمشید اور ان اہلیہ بھی موجود تھیں۔