نثار نے سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پرماہرین سے مشاورت شروع کردی

وزیرداخلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آج (ہفتے کو) پریس کانفرنس کریں گے۔


INP December 17, 2016
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارآج پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سانحہ کوئٹہ پرسپریم کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ پرقانونی ماہرین سے مشاورت کیلیے پریس کانفرنس ملتوی کردی، وزیرداخلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آج (ہفتے کو) پریس کانفرنس کریں گے۔

جمعہ کووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوپنجاب ہائوس میں شام4بجے پریس کانفرنس کرناتھی۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ پرمشاورت کیلیے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اٹارنی جنرل اوردیگرقانونی ماہرین سے کمیشن کی رپورٹ پرمشاورت کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارآج پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں