نثار نے سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پرماہرین سے مشاورت شروع کردی
وزیرداخلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آج (ہفتے کو) پریس کانفرنس کریں گے۔
KARACHI:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سانحہ کوئٹہ پرسپریم کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ پرقانونی ماہرین سے مشاورت کیلیے پریس کانفرنس ملتوی کردی، وزیرداخلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آج (ہفتے کو) پریس کانفرنس کریں گے۔
جمعہ کووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوپنجاب ہائوس میں شام4بجے پریس کانفرنس کرناتھی۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ پرمشاورت کیلیے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اٹارنی جنرل اوردیگرقانونی ماہرین سے کمیشن کی رپورٹ پرمشاورت کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارآج پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔