نگراں حکومت میں فوج اور عدلیہ کو شامل نہیں کیا جائے گا قمر زمان کائرہ

موجودہ حکومت آئین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی قسم کی سازشوں پر توجہ نہیں دیتی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے نگراں حکومت میں فوج اور عدلیہ کو شامل کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔



چشتیاں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، انہوں نے عدلیہ کو سیاسی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے گریز کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عدلیہ کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔


قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی قسم کی سازشوں پر توجہ نہیں دیتی۔ انہوں نے چشتیاں بار ایسوسی ایشن کے لئے 10 لاکھ روپے کے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔


صدر کے دو عہدوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح کرنا پڑے گا کہ انہیں جمہوری صدر چاہئے یا ایک سازش کرنے والا صدر چاہئے، بد قسمتی سے ماضی میں ایوان صدر جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں استعمال کیا جاتا رہا جبکہ صدر زرداری نے تمام اختیارات وزیر اعظم کے سپرد کر کے جمہوریت کو وقار اور استحکام بخشا۔

Recommended Stories

Load Next Story