بیٹے کو چیرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی ایم این اے میاں فاروق مستعفی

مسلم لیگ (ن) کی بلدیاتی کمیٹی نے ضلعی چیرمین کا ٹکٹ سابق ضلع ناظم چوہدری زاہد کے بیٹے کو جاری کردیا


ویب ڈیسک December 17, 2016
وفادار اور مفاد پرست میں فرق ہونا چاہیئے، میاں فاروق۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

چئیرمین ضلع کونسل کی سیٹ کے لئے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی میاں فاروق نے استعفیٰ دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی بلدیاتی کمیٹی نے فیصل آباد میں چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ اپنی جماعت کے ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے میاں قاسم فاروق کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اچانک فیصلہ بدل کر کے سابق ضلع ناظم چوہدری زاہد نذیر کو ٹکٹ جاری کر دیا جس پر ایم این اے میاں فاروق نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا اور اس کی کاپی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی فیکس کردی۔

میاں فاروق نے اپنے استعفے میں شکوہ کیا ہے کہ وفادار اور مفاد پرست میں فرق ہونا چاہیئے، 32 سال پہلے سیاست کا آغاز مسلم لیگ (ن) سے ہی کیا اور خوشی ہے کہ سیاست کا اختتام بھی آپ سے ہی ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں