کرینہ کو پڑھائی ادھوری چھوڑنے کا غم ستانے لگا

دوست احباب اور رشتے داروں سے ملتی ہوں تو لگتا ہے کہ ہم محض فلموں کے چکر میں پھنس کے رہ گئے ہیں، کرینہ کپورخان


ویب ڈیسک December 17, 2016
ہم محض فلموں کے چکرمیں پھنس کے رہ گئے ہیں، کرینہ کپورخان: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کپورخاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپوربچپن سے ہی ایک کامیاب اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور ہمیشہ فنکاروں سے ملنے کے لیے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ نظر آتی تھیں، اداکارہ نے اپنی پہلی فلم 20 سال کی عمر میں کی جس کے لیے انہیں سب سے پہلے اپنی تعلیم کو خیرباد کہنا پڑا لیکن اب اداکارہ کو پڑھائی چھوڑنے کا غم ستانے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویوکے دوران جب اداکارہ کرینہ کپورسے ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے تعلیم کی اہمیت کا پوچھا گیا توانہوں نے بے ساختہ کہا کہ انہیں اپنی تعلیم چھوڑنے کا بہت غم ہے، جب میں سیف کے دوست احباب اور رشتے داروں سے ملتی ہوں تومجھے لگتا ہے کہ ہم محض فلموں کے چکر میں پھنس کے رہ گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف سے شادی سے منع کیا تھا

کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف کا خاندان اوردوست احباب بہت زیادہ مطالعے کے عادی ہیں اورسب بہت اچھی جگہ سے بھی پڑھے ہوئے ہیں، سیف بھی اپنے بچوں کی تعلیم پربہت اہمیت دیتے ہیں اورمیں اپنے ہونے والے بچے کے لیے بھی پر امید ہوں کو اس کی تعلیم و تربیت پر بھی وہ ویسے ہی توجہ دیں گے جیسے وہ سارا اورابراہیم کی تعلیم پردیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق اس خاندان سے ہے جس کا کام محض فلموں میں اداکاری ہی رہا جب کہ اب مجھے وقت کے ساتھ لگتا ہے کہ زندگی میں اس کام کے علاوہ بھی بہت سارے کام ہوتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا اب وہ زیادہ سفرکرتی ہیں، مختلف لوگوں سے بھی ملتی ہیں تاکہ وہ نئی نئی چیزوں کو بھی جان سکیں اورمیں اپنے ہونے والے بچے کے لیے بھی یہ ہی سن چاہتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں