مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننےکے بجائے ملکی تعمیرمیں کردارادا کریں صدرمملکت

پاکستان سیاسی، دفاعی، معاشی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، صدر مملکت


ویب ڈیسک December 17, 2016
پاکستان سیاسی، دفاعی، معاشی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، صدر مملکت، فوٹو؛ پی آئی ڈی

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں اور مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردارادا کریں۔

کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ان کے لئے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت باعث مسرت ہے، وقت کے ساتھ سمندروں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان کے سمندراورآبی گزرگا ہیں امید کی نئی کرن بن کرابھررہی ہیں، آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں ملیں گی، میرین اکیڈمی کے جوانوں نے مختصر وقفے میں بہترین کام کیا ہے، میرین اکیڈمی کے قیام کا مقصد سمندری حدود کا تحفظ ہے کیونکہ سمندراورسمندری راستے ملک کی معیشت میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں، اس لیے مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف عوام اورافواج کی قربانیوں اورجرات مندی پرفخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹادیں گے جب کہ پاکستان سیاسی، دفاعی، معاشی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔

قبل ازیں صدر ممنون حسین نے پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازات بھی دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں