حیدرآباد بجلی پانی کے بعد گیس کا بھی بحران شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

شہراورلطیف آباد میں انتہائی کم پریشرسے گیس فراہمی کی شکایات،خواتین کوسحری وافطارکی تیاریوں میں دشواری کاسامنا


Numainda Express July 27, 2012
شہراورلطیف آباد میں انتہائی کم پریشرسے گیس فراہمی کی شکایات،خواتین کوسحری وافطارکی تیاریوں میں دشواری کاسامنا۔ فائل فوٹو

رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،پینے کے پانی کی قلت اور سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوںکو تہرے عذاب میں مبتلاکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے قبل حیسکو نے4گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے برعکس روزانہ8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

بعض علاقوں میں سحر و افطارکے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا اورکہیں کیبل فالٹ کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند رہتی ہے لیکن شدیدگرمی میں شہریوںکو صرف بجلی کی بندش کا عذاب ہی برداشت نہیںکرنا پڑ رہا بلکہ وہ پینے کے پانی کی قلت سے بھی دوچار ہیں،شہر اور لطیف آبادکے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے،کئی علاقوں میں8 اور10روز سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور دن بھر پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

کہیں لوگ دور درازکے علاقوں سے پانی بھرکر لا رہے ہیں توکہیں لوگ خریدکر پینے کاپانی حاصل کر رہے ہیں،کچھ لوگ گھروں میں بورنگ کرواکے زیر زمین کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔اس ساری صورتحال کے بعد جب خواتین سحر و افطارکی تیاری شروع کرتی ہیں تو سوئی گیس کا انتہائی کم پریشر ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیتا ہے،شہر بالخصوص لطیف آبادکے اکثر علاقوں میں یکم رمضان سے سحر و افطارکے اوقات میں سوئی گیس کا انتہائی کم پریشر آ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سحر و افطارکی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں