بلوچ عوام کو حقوق کے بجائے لاشوں کے تحفے دیے جا رہے ہیں مجلس وحدت المسلمین

گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان کمزور ہوا اور نفرتیں پھیلی ہیں،اہل تشیع نے ساتھ نہ دیا تو پی پی ہار جاے گی


Nama Nigar December 25, 2012
سندھ کے عوام کی مرضی کے خلاف بلدیاتی قانون بنا دیا گیا ہے، عوام میں خوف کے ذریعے تسلط برقرار رکھا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے اور بلوچ عوام کو حقوق کی جگہ لاشوں کے تحفے دیے جا رہے ہیں، بغیر سیاست کے ریاست نہیں بچ سکتی، معاشرے حکومتوں کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ برادری نے پیپلز پارٹی سے وفا کی، مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بے وفائی کی، صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل رحمٰن میں کوئی فرق نہیںگزشتہ 5 سالوں میں ملک کمزور ہوا ہے نفرتیں پھیلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں اگر اہل تشیع نے پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیا تو اسے شکشت ہوگی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خود کش بمبار اور ٹارگٹ کلر خریدا جاتا ہے، جس شخص کو کوئی ایک سو بکریوں کا نگران نہ بنائے اسے وزیر اعلیٰ بلوچستان بنا دیا گیا ہے۔

1

انھوں نے کہا کہ سندھ میں نفرتیں بیچنے والے طاقتور ہوتے جا رہے ہیں، سندھ کے عوام کی مرضی کے خلاف بلدیاتی قانون بنا دیا گیا ہے، عوام میں خوف کے ذریعے تسلط برقرار رکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک بار بار آمر اقتدار پر قبضہ کرتے رہے اور کسی بھی عوام میں مقبول لیڈر شپ کو چلنے نہیں دیا گیا، ملک اس وقت مشکل حالات سے دو چار ہے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے قاتلوں کو سرپرست ملے ہوئے ہیں جبکہ مظلوموں کا کوئی وارث نہیں ہے ایسے حکمران چاہیئں جو خالصتاً پاکستانی ہوں، عوام نے اگر اب بھی آواز نہ اٹھائی تو ملک اندھیروں میں چلا جائے گا، خطرہ ہے کہ کئی بنگلادیش نہ بن جائیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکریٹری مختیار علی امامی، ضلعی جنرل سیکریٹری محب علی بھٹو اور علی اصغر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں