حیسکو کی ریکوری مہم جاری 16 لاکھ کی وصولی

عدم ادائیگی پر120 بجلی کے کنکشن منقطع،85 غیر قانونی کنڈے اتار کر تاریں ضبط کر لیں


Numainda Express December 25, 2012
حيسكو كي خصوصی ريكوری ٹيم پوليس كی مد سے قاسم آباد ميں غير قانونی كنكشن كاٹ رہے ہيں۔ فوٹو: شاہد علی / ایکسپریس

ISLAMABAD: حیسکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی پیر کے روز بھی جاری رہی۔

حیدر آباد، مٹیاری، ہالا، ٹنڈو آدم، نوابشاہ و دیگر شہروں میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 120 بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے اور 16 لاکھ کی وصولی کی ہے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق آپریشن سرکل I- حیدرآباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف پولیس کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے 42 نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کردیے گئے اور 85 غیر قانونی کنڈے اتار کر تاریں ضبط کر لی گئی ہیں جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کی نادہندگان سے وصولی کی گئی۔ مٹیاری، ہالہ، ٹنڈو آدم، نوابشاہ ودیگر علاقوں سے مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے اور سیکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے تاریں جمع کرلی گئی ہیں۔

2

جبکہ 80 سے زائد نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں۔ کاروائیوں کے دوران پولیس ٹیم کے انچارج ڈی ایس پی جمیل احمد سیال، انسپکٹر غلام شبیر سرکی، انسپکٹر غلام اکبر چانڈیو اور انسپکٹر شیر بہادر نے تمام بجلی چوروں اور نادہندگان کو تنبیہ کی ہے کہ بجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں اور حیسکو کے واجبات جلد از جلد ادا کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش کردہ بل کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کی سزا 10 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید با مشقت ہے۔

حیسکو کے 9 لاکھ صارفین میں سے ایک لاکھ 20 ہزار صارفین کے کنکشن مستقل کٹے ہوئے ہیں، جن پر حیسکو کے 2 ارب روپوں سے زائد کے واجبات ہیں 2 لاکھ 13 ہزار نادہندگان ہیں ان پر حیسکو کے 44 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار روپوں کے واجبات ہیں جن سے وصولی کے لیے حیسکو کی خصوصی ریکوری مہم جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں