ملکی بقا کوجاگیردارانہ نظام سے خطرہ ہے محمد شریف

ظلم و ناانصافی سے کوئی ملک قائم نہیں رہتا،عوام فرسودہ نظام کیخلاف متحد ہو جائے

محمد شریف نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم ان خطرات سے ملک کو پاک کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ نہ صرف حق پرستی کی جدوجہد کرنے والوں کی حمایت کی بلکہ اس جدوجہد میں ہر قسم کی قربانیاں بھی پیش کی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات سے زیادہ اندورنی خطرات کا سامنا ہے اور یہ خطرات موروثی سیاست ،فرسودہ نظام حکومت اور جاگیردارنہ و سرمایہ دارانہ نظام کی شکل میں ہم پر مسلط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم ان خطرات سے ملک کو پاک کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ہی ملک اور قوم کوفرسودہ نظام سے نجات دلوانا ہے اور ملک میں ایسا نظام قائم کرنا ہے جہاں تمام افراد کو یکساں حقوق حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ ظلم و ناانصافی سے کوئی ملک قائم نہیں رہتے اس لئے ہمیں اپنے ملک کی بقاء و سلامتی کیلیے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمہ کیلیے تمام محب و طن قوتوں اور لسانی بنیادوں پر تقسیم عوام کو متحد کرکے عوامی انقلاب برپاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف اور صرف عوامی انقلاب ہی ملک کی بقاء وسلامتی کا ضامن ثابت ہوسکتا ہے۔
Load Next Story