جیفری بائیکاٹ نے اپنی ورلڈ الیون کی قیادت عمران خان کو سونپ دی

عمران انتہائی مضبوط اور کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں، سابق انگلش بیٹسمین

عمران انتہائی مضبوط اور کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں، سابق انگلش بیٹسمین - فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق بیٹسمین اورمعروف کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے اپنی ورلڈ الیون کی قیادت عمران خان کو سونپ دی، وہ ان کی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی ہیں جبکہ اس میں کوئی بھی بھارتی جگہ نہیں بنا پایا۔


ممبئی میں ہی ایک نجی تقریب کے دوران سابق رائٹ ہینڈ بیٹسمین نے کہا کہ میں نے اپنی پلیئنگ الیون میں بطور کپتان 1992 کے ورلڈ کپ فاتح عمران خان کا انتخاب کیا ہے، اس میں آسٹریلیا کے عظیم بیسٹمین ڈان بریڈ مین،ویسٹ انڈین گیری سوبرز اور ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔

بائیکاٹ نے کہا کہ میں نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت کیلیے اس لیے عمران کو منتخب کیا کہ وہ انتہائی مضبوط اور کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ میں حاضرین کو خوش کرنے کے لیے کسی بھارتی کا انتخاب نہیں کرسکتا، ساتھ یہ بھی اعتراف کیا وہ خود کو بھی ماضی کے عظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل الیون میں شمولیت کے قابل نہیں سمجھتے۔
Load Next Story