سانگھڑ پولیس کارکردگی پر ڈی آئی جی کا عدم اطمینان

بڑھتی ہوئی بد امنی پر اظہار تشویش، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، حیدرجمالی


Nama Nigar December 25, 2012
ڈی آئی جی میر پورخاص غلام حیدر جمالی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں غلام حیدر جمالی ڈی آئی جی میر پورخاص کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ایس ایس پی سانگھڑ مجید علی بلوچ نے ضلع سانگھڑمیں امن و امان کے متعلق بریفنگ دی ،اس موقع پر ڈی آئی جی میر پورخاص غلام حیدر جمالی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے لیکن ضلع سانگھڑ میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی بہتر نہیں ۔

3

انھوں نے اقلیتی برادری کیخلاف بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور افسران کو ہدایات کی کہ ایس ایس پی اپنی نگرانی میں سیل قائم کرکے اقلیتی برادری کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کریں جبکہ بھتہ خوروں، منشیات فروشوں، چوری، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ فروشوں، اشتہاری ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کرکے ان کو گرفتار کیا جائے،انھوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ کارکردگی پر افسران کو ترقی، تعریفی سرٹیفکیٹ و خصوصی مراعات دی جائینگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں