مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ 3 اہلکار ہلاک

موٹرسائیکل پرسوار2 افراد نے فوجی قافلے کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ ضلع پلواما کےعلاقے پامپورسےگزر رہا تھا،بھارتی فوج


ویب ڈیسک December 17, 2016
موٹرسائیکل پرسوار2 افراد نے فوجی قافلے کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ ضلع پلواپا کےعلاقے پامپورسےگزر رہا تھا،بھارتی فوج ۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوانا کے علاقے پامپور میں حملہ آوروں نے بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ رواں سال پامپور میں فوج پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار2 افراد نے فوجی قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ضلع پلواما کے علاقے پامپور سے گزر رہا تھا جب کہ واقعے کے بعد تمام رہائشی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے وادی میں متعدد افراد کو اغوا کے بعد جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے جب کہ چند روز قبل بھی بھارتی فوج نے مقابلے کے نام پر 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔