کراچی حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

انڈیکس 26 پوائنٹس بڑھ کر 16892 ہوگیا، مارکیٹ سرمائے میں 5.2 ارب کا اضافہ


Business Reporter December 25, 2012
342 میں سے191کمپنیوں کے دام گرگئے، کاروباری حجم 27 فیصدکم، 13کروڑ شیئرز کا لین دین۔ فوٹو : فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو نئے مالی ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باوجود اتارچڑھائو کے بعد ایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے۔

تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں اگرچہ5 ارب 20 کروڑ63 لاکھ5 ہزار405 روپے کا اضافہ ہوا لیکن 56 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں اگرچہ محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی لیکن سستے اور چھوٹے اسٹاکس میں زیادہ سرگرمیوں کی وجہ سے کاروباری حجم اور حصص کی ویلیو کم رہی جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سرمایہ کاری کے بیشتر شعبے مارکیٹ میں کھل کر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 49.70 پوائنٹس کی کمی اور ایک اور موقع پر 39.18 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی16900 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر64 لاکھ4 ہزار ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے2 لاکھ24 ہزار534 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے41 لاکھ48 ہزار38 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے 15 لاکھ41 ہزار825 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے4 لاکھ89 ہزار608 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔

2

جو محدود پیمانے پر تیزی کا سبب بنی، تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 26.60 پوائنٹس کے اضافے سے16891.94 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 38.14 پوائنٹس کے اضافے سے13721.36 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 88.46 پوائنٹس کے اضافے سے29058.43 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت27.48 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ19 لاکھ93 ہزار140 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 342 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں120 کے بھائو میں اضافہ، 191 کے داموں میں کمی اور31 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو50 روپے بڑھ کر10150 روپے اور سینوفی ایوینٹز کے بھائو15 روپے بڑھ کر390 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھائو100 روپے کم ہوکر4200 روپے اور باٹا پاکستان کے بھائو39 روپے کم ہوکر1360 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں