چنئی ٹیسٹ ڈاسن اور عادل نے بھی بھارتی بولنگ پرہاتھ صاف کرلیا

انگلینڈ کی ٹیم477 پرآﺅٹ جب کہ بھارت نے بغیرنقصان کے 60 رنزبنا لیے


Sports Desk December 17, 2016
انگلینڈ کی ٹیم477 پرآﺅٹ جب کہ بھارت نے بغیرنقصان کے 60 رنزبنا لیے ۔ فوٹو اے پی

پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں لیام ڈاسن اور عادل رشید نے بھی بھارتی بولنگ پرہاتھ صاف کرلیا جب کہ دونوں کی ففٹیز نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں مجموعے کو 477 تک پہنچایا۔

انگلینڈ نے ہفتے کو کھیل کا آغاز پہلی اننگز کے اسکور 284 رنز 4 وکٹ سے کیا، مگر پہلے سیشن میں ہی 321 رنز پر پویلین واپس لوٹنے والے کرکٹرز کی تعداد 7 ہوگئی۔ بین اسٹوکس 6 دن کی پانچویں گیند پر اے شون کا شکار بن گئے، کیچ پارتھیو پٹیل نے تھاما، جوز بٹلر بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں ایشانت شرما نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ معین علی نے مزاحمت جاری رکھنی چاہی مگر اوور نائٹ اسکور میں مزید 26 رنز جوڑ کر ے ادیو کی وکٹ بن گئے، کیچ جڈیجا نے تھاما، انھوں نے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 146 رنز بنائے،اس موقع پر ڈاسن اور عادل رشید نے میزبان بولرز کی خبر لینا شروع کردی، دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کیلیے 108 رنز کی شراکت ہوئی،عادل 60 رنز بناکر امیش یادیو کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، اسٹورٹ براڈ 19 رن پر آﺅٹ ہوئے جب کہ جیک بال 12 کو مشرا نے میدان بدر کیا، اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پہلی اننگز 477 پر تمام ہوگئی، کیریئر کا پہلاٹےسٹ کھیلنے والے آل راﺅنڈر لیام ڈاسن 66 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے،جڈیجا نے تین جب کہ ایشانت اور یادیو نے 2،2وکٹیں لیں، جواب میں بھارت نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 60 رنز بنالیے، لوکیش 30 اور پارتھیو پٹیل 28 رنز پر کھیل رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔