عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں شہباز شریف

عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 17, 2016
عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے تحریک انصاف کے سربراہ نے پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن انہیں اس میں ناکامی ہوئی اس لئے انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ یوٹرن کے ماہر ہیں میں نہیں۔

بھکر کی تحصیل منکیرہ کے علاقے حیدرآباد تھل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی کا لاک ڈاؤن کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ میرے بارے میں کہا جاتا تھا کہ میں جلدی میں ہر کام کرتا ہوں اور میں نے توانائی بحران کے خاتمے کا کہا تھا جس پر قائم ہوں کیوں کہ میں عمران خان کی طرح یوٹرن نہیں لیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی خدمت کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے، عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی اوراللہ تعالیٰ نے 20 کروڑ عوام کی دعاؤں سے ان کی ہر ایسی کوشش کو ناکام بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کا برادراسلامی ملک ہے اورہم جاسم چیریٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھکر میں 86 کروڑ کی لاگت سے 50 بستروں کے اسپتال کی تعمیر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اوراس اسپتال کی تعمیر سے بھکر اورجھنگ کے عوام مستفید ہوں گے اورآپ کے اور آپ کے خاندان کو دعائیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان نہیں بلکہ بھائی ہیں اورہم دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ اسپتال جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا اوریہاں بہترین ڈاکٹرز عوام کو طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔