بھارتی اداکارہ داھنیامیری 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار

فراڈ کے مقدمے میں ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو بھی گرفتار کیا گیا۔


ویب ڈیسک December 18, 2016
فراڈ کے مقدمے میں ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو بھی گرفتار کیا گیا ،فوٹو:فائل

بھارت کی مقامی ملائم فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو پولیس نے 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے مقامی فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو130 کروڑ کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا جب کہ اداکارہ کی گرفتاری ان کے شوہر کی بلڈرز کمپنی کے جھوٹ اور دھوکادہی سے پیسے جمع کرنے کے مقدمے میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ داھنیامیری کے شوہر اور خاندان نے اپارٹمنٹ کی تعمیر کے نام پر لوگوں سے 130 کروڑ روپے جمع کیے تھے تاہم مقررہ وقت پر اپارٹمنٹ نہ بنانے پر متاثرین نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ داھنیا میری متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں