لاہور کے علاقے شالیمار میں تلخ کلامی پر وکیل نے ایک شخص کو قتل کردیا

ملزم اعجاز نے فائرنگ کرکے پرویز پھول فروش کو قتل کیا اور موقعے سے فرار ہوگیا۔


ویب ڈیسک December 17, 2016
ملزم اعجاز نے فائرنگ کرکے پرویز پھول فروش کو قتل کیا اور موقعے سے فرار ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

شالیمار كے علاقے میں معمولی تلخ كلامی پر وكیل نے فائرنگ كركے ایک شخص کو قتل کردیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں شہاب پارک کے قریب پرویز نامی شخص پھول فروخت كرنے كا كام كرتا تھا جہاں اس كا اعجاز اور گوگا نامی شخص سے جھگڑا ہوگیا جس پر اعجاز نے فائرنگ كركے پرویز كو قتل كردیا اور موقعے سے فرار ہوگیا۔

پولیس كے مطابق ملزم اعجاز پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اكٹھے كرکے مقتول كی نعش مردہ خانے جمع كروادی گئی ہے اور واقعے کی تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں