سندھ طاس معاہدہ پاک بھارت باضابطہ بات چیت آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان

معاملے پر بھارت كی جانب سے مذاكرات كا مثبت جواب ملا ہے، ذرائع انڈس واٹر کمشنر

معاملے پر بھارت كی جانب سے مذاكرات كا مثبت جواب ملا ہے، ذرائع انڈس واٹر کمشنر

سندھ طاس معاہدے سے متعلق بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھنے لگی جس کے تحت معاملے پر باضابطہ بات چیت کا دورہ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق انڈس واٹر كمیشن ذرائع کا کہنا ہےکہ معاملے پر بھارت كی جانب سے مذاكرات كا مثبت جواب ملا ہے جس كے بعد باضابطہ بات چیت كا دور آئندہ ہفتے شروع ہونے كا امكان ہے۔ ذرائع نے بتایا كہ عالمی بینك كی طرف سے متنازعہ ڈیموں اور منصوبوں سے متعلق تنازعات كے حل كے لیے دی گئی ڈیڈ لائن كے اندر تنازعہ كے حل سے متعلق دونوں ملكوں نے اپنے طور پر ایك مرتبہ پھر بات چیت كا فیصلہ كیا ہے جس كے لیے عنقریب بھارتی وفد پاكستانی دعوت پر لاہور كا دورہ كر سكتا ہے اور اس مناسبت سے انڈس واٹر كمشنر آصف بیگ مرزا كی طرف سے خط بھی تحریر كردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت سندھ طاس معاہدے پر پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ


ذرائع كے مطابق بھارت نے بات چیت كے لیے گرین سگنل تو دیا ہے لیكن دورے سے متعلق ابھی كوئی تاریخ یا دن فائنل نہیں ہو سكا، اس حوالے سے انڈس واٹر كمیشن كے حكام امكان ظاہر كررہے ہیں كہ مذاكرات اور بات چیت كا باقاعدہ دور آئندہ ہفتے سے باضابطہ شروع ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس سے متعلق عالمی بینک کی تحقیق میں روڑے اٹکا دئیے

واضح رہے كہ سندھ طاس معاہدے كے حوالے سے بھارت كی طرف سے دریائے نیلم پر330 میگاواٹ كے كشن گنگا ڈیم اور دریائے چناب پر850 میگاواٹ کے منصوبے كی تعمیر پر پاكستان نے اپنے شدید تحفظات كا اظہار كیا تھا جس پر دونوں فریق عالمی بینك كے پاس گئے تاہم عالمی بینك نے اب دونوں ملكوں كو اپنے طور پر مسئلے كا حل تلاش كرنے كا موقع دیا ہے۔
Load Next Story