چنئی میں پہلے پاک بھارت ون ڈے میچ کی ٹکٹوں کے لیے شائقین دربدر ہوگئے

میں صبح 5 بجے سے یہاں موجود اور اب دوپہر کا ایک بج رہا ہے، مجھے 8 گھنٹے ہوچکے جبکہ ابھی بھی لمبی قطار آگے باقی ہے،شائق


Sports Desk December 25, 2012
میں صبح 5 بجے سے یہاں موجود اور اب دوپہر کا ایک بج رہا ہے، مجھے 8 گھنٹے ہوچکے جبکہ ابھی بھی لمبی قطار آگے باقی ہے،شائق فوٹو فائل

چنئی میں پہلے پاک بھارت ون ڈے میچ کی ٹکٹوں کے لیے شائقین دربدر ہوگئے۔

گذشتہ روز ٹکٹوں کی فروخت کیلیے صرف ایک کائونٹر کھولا گیا جس کے سامنے ہزاروں افراد کا ہجوم جمع ہوگیا، بعض لوگ تو صبح سے قطار میں لگے کھڑے رہے اور شام کو انھیں مایوس گھر لوٹنا پڑا،ایک شائق اجیت کمار نے بتایا کہ میں صبح پانچ بجے سے یہاں موجود اور اب دوپہر کا ایک بج رہا ہے، مجھے 8 گھنٹے ہوچکے جبکہ ابھی بھی لمبی قطار آگے باقی ہے۔

شائقین نے ٹکٹوں کی فروخت کے ناقص انتظام پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک کائونٹر کھلا اور اس میں بھی ایک ہی شخص ٹکٹ بیچنے کیلیے موجود ہے۔ پہلا ون ڈے 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ پاک بھارت سیریز میں شائقین بھرپور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ، پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کے میزبان چنا سوامی اسٹیڈیم میں منگل کو تل دھرنے کی جگہ نہ ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں