جج چھٹی پر ایان کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی
کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی31 مارچ تک چھٹی پر ہیں جس کے باعث ایان کو ڈیوٹی سیشن جج کے پاس پیش کیا گیا۔
ISLAMABAD:
راولپنڈی کے سیشن جج شکیل احمد نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت آئندہ سال 6اپریل تک ملتوی کر دی۔
ہفتے کو ملزمہ 4 ماہ کے بعدعدالت میں پیش ہوئی، کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی31 مارچ تک چھٹی پر ہیں جس کے باعث اسے ڈیوٹی سیشن جج کے پاس پیش کیا گیا۔ کسٹم پراسیکیوٹر نے کہا کہ اتنی لمبی تاریخ نہ دی جائے تاہم عدالت نے انکی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج طویل رخصت پر ہیں، وہ کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔ علاوہ ازیں ماڈل کو دیکھنے کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی کچہری میں موجود تھی۔