باکسنگ ڈے ٹیسٹ کینگرو پیسرجیکسن برڈ ڈیبیو کریں گے

مائیکل کلارک کوفٹنس ثابت کرنے کیلیے آخری لمحات تک کی مہلت دیدی گئی


AFP December 25, 2012
میلبورن: ٹریننگ سیشن کے دوران آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ سے محو گفتگو۔ فوٹو : اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف بدھ سے شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر جیکسن برڈ ڈیبیو کریں گے۔

کپتان مائیکل کلارک کو فٹنس ثابت کرنے کیلیے آخری لمحات تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینگرو سلیکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، برڈ اسٹرائیک بولر پیٹرسڈل کے ساتھ ایکشن میں ہوں گے۔

4

مچل اسٹارک کو آرام دے دیا گیا ہے، انجرڈ بین ہلفنہاس کی جگہ مچل جونسن کو مل گئی جنھیں ہوبارٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں باہر بٹھایا گیا تھا۔ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ رائٹ آرمر جیکسن برڈ اس وقت بہترین فارم میں موجود اور موقع کے حقدار ہیں،ان کی لائن اینڈ لینتھ بہترین جبکہ وہ آئوٹ سوئنگر کرسکتے ہیں۔

برڈ نے کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بولنگ اٹیک کا آغازکرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔دوسری جانب مائیکل کلارک نے اپنے ایک اخباری کالم میں ایک بار پھر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں میچ کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہونے کیلیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں