پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

اگر مودی حکومت نے سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تو پاکستان جنگی آپشنز کا استعمال کرے گا


عامر خان December 18, 2016
وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد فیصلہ کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان نے بھارت کو ''منہ توڑ دفاعی جواب'' دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اگر مودی حکومت نے سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا توپاکستان اپنے دفاع کیلیے تمام جنگی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے بتدریج بھارت کو سخت جواب دے گا۔

وفاق نے اب واضح پالیسی طے کرلی ہے کہ ''بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا اب موثردفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دیا جائے گا اور اپنے دفاع کیلیے بتدریج تمام جنگی آپشنز استعمال کیے جائیں گے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں