نیشنل گیمز ویمنز سوئمنگ میں سندھ نے 5 گولڈ میڈل جیت لیے

مجموعی طور پر صوبے کا دوسرا نمبر، واپڈا 26 طلائی تمغوں کے ساتھ سب سے آگے


Sports Reporter December 25, 2012
سائیکلنگ کے6 میں سے5 ایونٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو فائل

32 ویں نیشنل گیمز کے تیسرے روز میڈل ٹیبل پر واپڈا 26 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، سندھ کی11 گولڈز کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی کی7 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن رہی،سوئمنگ کے خواتین مقابلوں میں سندھ کی ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئمنگ کے خواتین مقابلوں میں سندھ کی ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،200 میٹر انفرادی میڈلے میں سوہا نے گولڈ ، علیشہ میٹھا نے سلور جبکہ واپڈا کی رزما فاروق نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں سارہ تجمل حسین (واپڈا) نے گولڈ، واپڈا ہی کی ثانیہ ندیم نے سلور جبکہ سندھ کی سوہا سنجرانی نے برانز میڈل پایا۔800 میٹر فری اسٹائل میں واپڈا نے گولڈ، پنجاب نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل حاصل کیا۔

200 میٹر بیک اسٹروک میں سندھ کی آنیدا میٹھا نے گولڈ، علیشہ میٹھا نے سلور اور رزما فاروق (واپڈا) نے برانز میڈل وصول کیا۔200 میٹر بٹر فلائی میں سوہا سنجرانی (سندھ) نے گولڈ، عافیہ شاہ (واپڈا) نے سلور اور زاہا شیخ (سندھ) نے برانزمیڈل حاصل کیا۔4 x 100 میٹر فری اسٹائل میں سندھ کی ٹیم نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور اسلام آباد نے برانز میڈل پایا۔ مینز سوئمنگ ایچ ای سی کے سکندر خان نے گولڈ، واپڈا کے فرخ بٹ نے سلور اور واپڈا کے عدنان ہاشم نے برانز میڈل حاصل کیا۔

100 میٹر فری اسٹائل میں مظہر حسین (واپڈا ) نے گولڈ، سکندر خان (ایچ ای سی) نے سلور اور شہباز خان نے برانز میڈل جیتا۔400 میٹر انفرادی میڈلے میں واپڈا کے غلام محمد نے گولڈ، پنجاب کے حسن کامران نے سلور اور ایچ ای سی کے سکندرخان نے برانز میڈل حاصل کیا۔100میٹر بریسٹ اسٹروک میں واپڈا کے عبدالعزیز نے گولڈ، تنویر احمد نے سلور جبکہ روحیل وقار( ایچ ای سی) نے برانز میڈل حاصل کیا۔400 میٹر فری اسٹائل میں واپڈا کے غلام محمد نے گولڈ، ممتاز احمد نے سلور اورایچ ای سی کے سکندر خان نے برانز میڈل جیتا۔

100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں عبدالعزیز (واپڈا) نے گولڈ، تنویر احمد نے سلور جبکہ روحیل وقار (ایچ ای سی) نے برانز میڈل جیتا۔100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں سندھ کے حسیب طارق نے گولڈ، واپڈا کے عاطف خواجہ نے سلور جبکہ پنجاب کے حارث بانڈے نے برانز میڈل حاصل کیا۔4 x 200 میٹر فری اسٹائل ریلے ٹیم ایونٹ میں ایچ ای سی نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل جیتا۔

1

رگبی ایونٹ ڈی ایچ اے اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا، پہلے میچ میں پنجاب نے خیبر پختونخواکو49-0 سے ہرا دیا، پولیس نے بلوچستان کو39-0 سے مات دی،اپنے دوسرے میچ میں پولیس نے کے پی کے کو 29-0 سے زیر کیا،ایچ ای سی نے بلوچستان کو36-0 سے شکست دی، پنجاب نے پولیس کی مضبوط ٹیم کو 24-7 سے قابو کیا،ایچ ای سی نے خیبر پختونخواکو66-0 سے ہرا دیا،مقابلوں کے پہلے روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن مہمان خصوصی تھے۔

سائیکلنگ میں6ایونٹس کے فائنلز مکمل ہوئے، مجموعی طور پر واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے اور5گولڈ میڈل اپنے نام کیے،1000 میٹر اسپرنٹ مینز ایونٹ میں محمد شکیل (پنجاب) نے13 سیکنڈز اور59 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا،نوید احمد (واپڈا) نے سلور جبکہ ظفر حسین (واپڈا) نے برانز میڈل حاصل کیا۔1000 میٹر اسپرنٹ خواتین کے مقابلوں میں واپڈا کی راحیلہ بانو نے 14 سیکنڈزاور37 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ، واپڈا کی رشیدہ منیر نے سلور جبکہ ریلوے کی فضا ریاض نے برانز میڈل جیتا۔ 1000میٹر ٹیم اسپرنٹ مینز میں واپڈا نے ایک منٹ16سیکنڈز اور75 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ، پنجاب نے سلور جبکہ ایچ ای سی نے برانز میڈل حاصل کیا۔

1000 میٹر ٹیم اسپرنٹ خواتین مقابلوں میں واپڈا نے ایک منٹ 27 سیکنڈز اور76 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی نے سلور اور پنجاب نے برانز میڈل جیتا۔ ایلی منشین ریس مردانہ ایونٹ میں واپڈا کے صابر علی نے گولڈ، پنجاب کے محمد شکیل نے سلور جبکہ ریلوے کے سمیر نے برائونز میڈل جیتا۔ خواتین ایلیمنیشن ریس میں واپڈا کی راحیلہ بانو گولڈ، ایچ ای سی کی مہوش سلورجبکہ ریلوے کی فضا ریاض برانز میڈل پانے میں کامیاب رہیں۔کبڈی میں واپڈا نے گولڈ، پنجاب نے سلور اور کے پی کے نے برانز میڈل پایا، فائنل میں واپڈا نے پنجاب کو36-25 سے ہرایا، فاتح ٹیم کے محمد علی، ماجد اور سیف اللہ جبکہ رنرز اپ سائیڈکے عدیل ، عثمان اور خرم نے پوائنٹس اسکور کیے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد اصغر سیکریٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن تھے۔

رائفل شوٹنگ10 میٹر ایئر رائفل میں ایچ ای سی نے گولڈ،واپڈا نے سلور اور پنجاب نے برانز میڈل حاصل کیا۔انفرادی مقابلوں میں محمد عارف (واپڈا) گولڈ،جمشید (ایچ ای سی) سلور اور محمد اختر (واپڈا) برانز میڈل پانے میں کامیاب رہے۔لان ٹینس کے ٹیم ایونٹ فائنل میں واپڈا نے پنجاب کو2-0 سے ہرایا،تیسری پوزیشن کے میچ میں ایچ ای سی نے سندھ کو اسی مارجن سے شکست دی۔ انفرادی مقابلوں کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے، عقیل خان (واپڈا) نے ہیرا عاشق (پنجاب) کو2-6, 6-2 اور 6-2 سے شکست دی، یاسر خان (واپڈا) نے احمد بابر (پنجاب) کو 6-3, 6-4 سے شکست دی۔

مینز بیس بال میں واپڈا نے فائنل میں پولیس کو شکست دے کر گولڈ میڈل پایا، سندھ نے بلوچستان کو ہرا کر برائونز میڈل حاصل کیا۔ مینز سافٹ بال میں پاکستان پولیس نے خیبر پختونخواکو فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل وصول کیا، سندھ نے پنجاب کو شکست دے کر برانز میڈل حاصل کیا۔ تیسرے روزپوزیشن کچھ اس طرح رہی، واپڈا26 گولڈ،13 سلور،13 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن، سندھ11 گولڈ،5 سلور اور8 برانز کے ساتھ دوسرا نمبر،ایچ ای سی7 گولڈ،4 سلور اور10 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن، پنجاب5 گولڈ،10 سلور اور 4 برانز میڈل کے ساتھ چوتھا نمبر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔