یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ 49 فوجی ہلاک

فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے فوجیوں کے درمیان آکر خود کو اڑا لیا، عسکری حکام

دھماکے کے زخمیوں کوفوری اسپتال پہنچایا گیا تاہم 20 مزید فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، یمنی عسکری حکام :فوٹو : فائل

یمن کے شہر عدن میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 49 اہلکار ہلاک اور60 زخمی ہوگئے ہیں، داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عدن میں ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں49 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کیلیے عدن کے شمال مشرق میں واقع سولبان آرمی بیس میں جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے خود کواڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیشتر نے اسپتالوں میں منتقلی کے دوران اوربعد میں دم توڑا۔ اسپتال میں منتقل کیے گئے بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوج کے تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ


حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے حملہ آور نے خودکو فوجی کیمپ میں اڑایا جس میں 70 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x55l7v2

 
Load Next Story