کالعدم تنظیم کے 2کارکن ضمانت پر رہا کردیے گئے

ڈکیتی اور مزاحمت پر زخمی کرنے کے الزام میں ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود کھوسو نے اسٹریٹ کرائم کے الزام میں ذیشان اور سوریش کو مدعی کی جانب سے معاف کرنے پر بری کردیا. فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عبداﷲ چنہ نے پولیس مقابلہ اقدام قتل،اسلحہ ایکٹ اور دستی بم رکھنے کے الزام میں کالعدم مذہبی تنظیم کے محمد عابد اور زاہد حسین کے4مقدمات میں فی کس50ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا۔

استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے ملزمان کو ماڑی پور کے علاقے میں واقع مقامی ہوٹل کے قریب سے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود کھوسو نے اسٹریٹ کرائم کے الزام میں ذیشان اور سوریش کو مدعی کی جانب سے معاف کرنے پر بری کردیا،ملزمان کے خلاف تھانہ رسالہ میں امین شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔




ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شاہ نواز طارق نے ڈکیتی اور مزاحمت پر زخمی کرنے کے الزام میں ملوث ملزم خرم گلزار کوجرم ثابت ہونے پر 3برس قید اور3ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق ملزم نے موچکو کے علاقے میں مدعی مقدمہ سے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا تھا، مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔
Load Next Story