پی پی کا اجلاسبینظیر کی برسی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ

اجلاس میں 27دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی پانچویں برسی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔


Staff Reporter December 25, 2012
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر پینافلیکس،بینرز،وال پوسٹرز، پارٹی کے جھنڈے،اسٹیکرز لگائے جائیں گے. فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے پانچوں اضلاع اور ذیلی تنظیموں کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 27دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی پانچویں برسی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

5

اجلاس میں سلیمان سندھی ، آصف خان، افضال احمد، ذیشان بیگ، پیر زمان، نوید بھٹی ،طاہر محمود قادری نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر پینافلیکس،بینرز،وال پوسٹرز، پارٹی کے جھنڈے،اسٹیکرز لگائے جائیں گے اور بینظیر بھٹوکی سیاسی جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلیے سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے،جن میں بینظیر بھٹوکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں