تمام قومیتوں کے افراد ایم کیوایم میں شامل ہیںمقررین

الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مسالک اورمذاہب کے احترام کا درس دیا ہے.


Express Desk December 25, 2012
رشیدخان،گردھاری لال،منوہرلعل،خالد بن ولایت اوردیگرکاتقریب سے خطاب فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی اقلیتی امورکمیٹی کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے غریب ومستحقین میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا ۔

اس سلسلے میں عزیز آبادکے مور پارک میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی رشید خان ،جوائنٹ انچارجزگردھاری لال ، پطرس یوسف، صوبائی وزیرخالد بن ولایت ،اراکین قومی اسمبلی سفیان یوسف ، منوہر لعل ٹائونز و یوسیز کے ذمے داران وکارکنان اور سیکڑوںکی تعداد میں غریب مستحقین ،عورتوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی،تقریب سے اقلیتی امورکمیٹی کے جوائنٹ انچارج او رکن قومی اسمبلی منوہرلعل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مسالک ومذاہب کے احترام کا درس دیا ۔

1

دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنا او لین عبادت ہے، انھوں نے کہا کہ ہم حق پرستی کے قافلے کے مسافر ہیں جو قائد تحریک کے نظریہ اور فکر وفلسفے کی مرہون منت ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد و منظم ہوئے ہیں تاکہ غریب ومتوسط طبقے کی جدوجہد کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے افراد کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلیے عملی جدوجہد کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج سب قومیتو ں سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم میں شامل ہیں اور قائد تحریک کے مشن ومقصدکو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کیلیے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے ،اس موقع پر انھوں نے پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کے عوام کوکرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی،بعدازاں تقریب کے اختتام پر ایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے ارکان وحق پرست ارکان اسمبلی نے مسیحی برادری کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔