دنیا کا کم عمر طویل القامت پاکستانی نوجوان علاج کیلئے حکومتی توجہ کا منتظر

میں دنیا کا کم عمرطویل القامت شخص ہوں لیکن حکومت توجہ نہیں دے رہی، حق نواز


ویب ڈیسک December 18, 2016
میرا نہ ہی علاج کرایا جارہا ہے اورنہ ہی کوئی اعزازی نوکری دی گئی، حق نواز: فوٹو: فائل

ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا دنیا کا کم عمر ترین طویل القامت پاکستانی نوجوان حق نواز علاج و معالجے کے لئے حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان حق نواز کم عمر ترین طویل القامت شخص ہے، حق نواز کا قد 7 فٹ 9 انچ ہے اور لمبے قد کی وجہ سے حق نواز ہڈیوں کے مسائل سے دوچار ہو گیا ہے جوعلاج معالجے کے لیے حکومت کا منتظر ہے۔

اس حوالے سے حق نوار کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کا کم عمر طویل القامت شخص ہے لیکن حکومت توجہ نہیں دے رہی، میرا نہ ہی علاج کرایا جارہا ہے اورنہ ہی کوئی اعزازی نوکری دی گئی ہے، میں عام سواری میں بھی سفر نہیں کرسکتا ہوں اور ہڈیوں کی بیماری وقت کے ساتھ بڑھنے لگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |