ادارے کونقصان پہنچانے کی سازش ناکام ہوگی احمد شاہ

کسی کے بائیکاٹ سے فرق نہیں پڑتا،آرٹس کونسل کے انتخابات آج ضرورہونگے.


Cultural Reporter December 25, 2012
آرٹس کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں احمدشاہ اپنے پینل کے اُمیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

آرٹس کو نسل کراچی کے صدر کی نشست کے امیدوار احمد شاہ نے کہا ہے کہ چند لوگ ایک گیم پلان کے تحت آرٹس کونسل کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ہم نے طویل جدوجہد کے بعد اس ادارے کا وقار دنیا بھر میں بلندکیا کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ آرٹس کونسل میں رونقیں برقرار رہیں، انھوں نے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کو ناکام بنانے کیلیے حربے استعمال کیے ہیں لیکن آرٹس کونسل کے ممبران ہمارے کام سے واقف ہیں ہم نے گذشتہ چار سال سے اپنے کام کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی اور ایک مرتبہ پھر ممبران کے بھر پور تعاون سے کامیابی حاصل کرینگے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا جو لوگ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں انھیں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

2

آرٹس کونسل کے انتخابات آج ضرور ہونگے،کسی کے بائیکاٹ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا پورا شہر ہمارے ساتھ ہے ،میں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والوں سے پرزور اپیل کی وہ الیکشن سے باہرنہ جائیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں ہم بیٹھ کر اسے دورکرلیں گے، اس کے باوجود الزامات لگائے جارہے ہیں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں جو جمہوری طریقہ کار نہیں ہے،آرٹس کونسل کے الیکشن ہمارا سالانہ فیسٹیول ہوتا ہے اسے خراب کرنے کی کوشش نہ کریں ،یہ ممبران کے ساتھ زیادتی ہوگی،انھوں نے امید ظاہر کی کہ آرٹس کونسل کے ممبران آج ہرصورت میں آکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،آرٹس کونسل کی ترقی اوراس کی رونقوں میں اضافے کے لیے اپنا کردارادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں