برٹش جونئیراسکواش 5 پاکستانی پلیئرزشرکت کریں گے

پاکستان اسکواش فیڈریشن صرف ویزے اورایکریڈیشن میں ہی مدد کرے گی۔


Sports Desk December 18, 2016
پاکستان اسکواش فیڈریشن صرف ویزے اورایکریڈیشن میں ہی مدد کرے گی۔ فوٹو: فائل

برٹش جونئیراسکواش، 5 پاکستانی پلیئرزشرکت کریں گے جہاں اسکواڈ اپنی مدد آپ کے تحت جا ئے گا۔

برٹش جونئیراسکواش چیمپئن شپ میں 5 پاکستانی پلیئرزشرکت کریں گے، 5 آفیشلز بھی ساتھ جائیں گے، پلیئرزاورآفیشلزاپنی مدد آپ کے تحت جائیں گے جبکہ پاکستان اسکواش فیڈریشن صرف ویزے اورایکریڈیشن میں ہی مدد کرے گی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ برس 2 سے 6 جنوری کو مانچسٹر ایبے ڈیل اسکواش کمپلیکس میں شیڈول برٹش جونےئراسکواش چیمپئن شپ کے لیے خیبرپختونخوا سے2 ، پنجاب کے 3 پلیئرز اور پنجاب سے ہی 4 آفیشلز کا انتخاب کیا گیا ہے، انڈر13ایونٹ میں پنجاب کے محمد اشہاب عرفان اورارسلان خاور، انڈر15 میں خیبرپختوانخوا کے علی شیر، انڈر17 میں عباس زیب (کے پی کے)، انڈر19میں محمد عبدالقادر (پنجاب) جبکہ آفیشلز میں پنجاب سے احمد امین، محمد منصور، محمد ارشد، عبدالرشید اور خیبرپختونخوا سے زبیرالٰہی شامل ہیں۔

فیڈریشن کے ساتھ الحاق شدہ بلوچستان اور سندھ کے کسی کھلاڑی کوانٹرنیشنل ایونٹ میں نمائندگی کا موقع نہیں دیا گیا، پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اورکوچزنے برطانیہ کے ویزے حاصل کرلیے اور27 دسمبر کو لاہورسے جائیں گے، ایونٹ میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، مصر، بھارت، سری لنکا، امریکا، ملائیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عامر نواز نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے اپنی مدد آپ کے تحت برٹش جونیئر ایونٹ میں نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے، فیڈریشن نے صرف ویزے اور ایونٹ میں نمائندگی کیلیے ایکریڈیشن کیلیے مددکی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں اسکواش کے فروغ کیلیے جامع حکمت عملی تیارکی گئی، پاکستان اسکواش فیڈریشن کا آسٹریلین اسکواش فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت کھلاڑیوں کی کوچنگ، تعلیم، ریفری کورسز اور دیگرامورکے حوالے سے معاونت کی جائیگی، انھوں نے کہاکہ فیڈریشن نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سے آئندہ برس اسلام آباد کے علاوہ لاہور اورکراچی میں انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کیلیے اجازت طلب کی ہے جس کے مثبت جواب کیلیے پُرامید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں