وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں حنیف عباسی

عمران خان بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حنیف عباسی


ویب ڈیسک December 18, 2016
عمران خان کے آکسفورڈ میں پڑھنے پر شک ہے الیکشن کمیشن چئیرمین پی آئی کی ڈگری چیک کریں، حنیف عباسی : فوٹو : ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر سی پیک منصوبہ بھی خراب کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری اپوزیشن جماعتیں خصوصاً عمران خان ہمیں گالیاں دیتے جائیں لیکن ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے، ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی پر توجہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئیں اور ہم سے تعمیر و ترقی کا مقابلہ کرکے دیکھ لیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا نعرہ" ظالما وزیراعظم بنا دے''

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ (ن) لیگ والے صرف سڑکیں اور پل بناتے ہیں، وہ بالکل سچ کہتے ہیں کیوں کہ سڑکیں اور پل بنائے بغیر فاصلے نہیں سمٹتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کے آکسفورڈ میں پڑھنے کے دعوے پر شک ہے، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ چیرمین پی ٹی آئی کی ڈگری چیک کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ کی زمین کہاں سے آئی، ہندؤں اور یہودیوں سے 34 کروڑ روپے کس نے منگوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے بھی متعدد کیسز میں شکست کھاچکے ہیں اور اب بھی شکست ان کا مقدر بنے گی، وہ اب نواز دشمنی میں خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں، سی پیک کو بھی عمران خان ہی بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حنیف عباسی بھی مضاربہ اسکینڈل سے مستفیض

شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 'کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ'، ایک سازش کے تحت الیکشن جیتنے والے شیخ رشید اور پنڈی کے ٹھگ سے کہوں گا کہ تم صرف عوام کوہی بے وقوف بنا سکتے ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں