حکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کرے

ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی توراست اقدام پر مجبور ہو جائیںگے ،مجلس وحدت المسلمین.


Staff Reporter December 25, 2012
ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی توراست اقدام پر مجبور ہو جائیںگے ،مجلس وحدت المسلمین. فوٹو: اے ایف پی

مجلس وحد ت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امین شہیدی اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضاتقوی نے پیر کو کراچی میں تین شیعہ تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

حکومت کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کرے اور شہر کراچی کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلائے، رہنمائوں کاکہنا تھا کہ2روز میں5شیعہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااور پیر کو پرنٹنگ مارکیٹ ناظم آباد نمبر2میں3مختلف دکانوں پردرندگی کے نتیجے میں3شیعہ افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

11

تاحال کسی دہشت گرد کا گرفتار نہ ہونا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو سیکیورٹی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے، اگر شہر قائد میں جاری شیعہ نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو ملت جعفریہ راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں