دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیںسسی پلیجو

کرسمس اور قائداعظم کے یوم پیدائش پر محکمہ ثقافت کے تحت پروگرام سے خطاب.


Staff Reporter December 25, 2012
کرسمس اور قائداعظم کے یوم پیدائش پر محکمہ ثقافت کے تحت پروگرام سے خطاب. فوٹو : عرفان علی / ایکسپریس

صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے کہا ہے کہ ہم حضرت عیسیؑ اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں اور ہمیں اس کی بھی خوشی ہے کہ حضرت عیسیؑ اور قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ایک ہی دن ہے۔

حضرت عیسیؑ انسانیت سے محبت کے علم بردار ہیں اور اس دن کو ہم نہایت ہی ادب اورا حترام سے مناتے ہیں، ان خیا لات کا اظہار انھوں نے پیر کو کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے 136ویں یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ ثقافت کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ محمد علی جناح نے دن رات محنت کر کے اس ملک کو آزاد کرایا اور امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا اور موجودہ جمہوری حکومت بھی اس کوشش میں ہے کہ جمہوریت کو فروغ ملے، صوبائی وزیر سسی پلیجو نے کہا کہ ہم بشیر احمد بلور کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں۔

7

، ہمیں دہشت گرد کبھی بھی ڈرا نہیں سکتے،انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہو یا شہید رانی بینظیر بھٹو ہو ہمارے رہنمائوں نے عوام اور جمہوریت کی خاطر شہادت دیں جبکہ بینظیر بھٹو کو اُن کی زندگی میں ہمیشہ دھمکیاں ملیں لیکن بینظیر بھٹو ایک بہادر سیاست دان تھیں اور انھوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ واقعی دہشت گردوں سے ڈرنے والوں میں سے نہیں تھیں،انھوں نے کہا کہ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی ، سچل ، قلندر اور دوسرے صوفی بزرگان کی دھرتی ہے اور صوفی ہمیشہ انسانیت کی بات کرتے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تب تک ترقی نہیں کرسکتا۔

جب تک امن ااور بھائی چارہ قائم نہیں ہوجاتا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے نیشنل میوزیم کراچی میں تعمیر ہونے والے ہیری ٹیج سینٹر کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر اور ایک گیلری میں عیسائی کارنر، ہندوکارنراور سکھ کارنر کی تعمیرکرنے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر سیکریٹری ثقافت عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی طرف سے یہ پہلی بار کرسمس ڈے اور یوم پیدائش ِ قائد اعظم محمد علی جناح منایا جارہا ہے،قبل ازیں صوبائی وزیر سسی پلیجو نے کرسمس ڈے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا، اس موقع پر ڈی جی کلچر محمد علی مانجھی ، سابق ایم پی اے نسرین چانڈیو اور دیگر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں