شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹر برطانیہ کی کرسٹی نے 1000 میٹر ریس جیت لی
الیسی کرسٹی نے گذشتہ ہفتے شنگھائی میں 500 میٹر کی منعقدہ دونوں ریسز بھی اپنے نام کی تھیں۔
COLOMBO:
برطانیہ کی شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹر الیسی کرسٹی نے جنوبی کوریا میں جاری ورلڈ کپ میں 1000 میٹر ریس جیت لی۔
ریس جیتنے کے بعد الیسی کرسٹی کا دوسرا طلائی تمغہ ثابت ہوا، انھوں نے گذشتہ ہفتے شنگھائی میں 500 میٹر کی منعقدہ دونوں ریسز بھی اپنے نام کی تھیں، اس سے قبل انھوں نے سالٹ لیک سٹی میں منعقدہ ایونٹ میں 500 میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، یہ ایونٹ 2018 ونٹر اولمپک کے قائم کردہ ٹریک پر ہی منعقد کیے جارہے ہیں، کرسٹی نے 32.869 سیکنڈز کی پرفارمنس دیکر پہلی پوزیشن پائی، چین کی یان گیو نے سلور میڈل حاصل کیا، سیزن کا پانچواں ورلڈ کپ ایونٹ آئندہ برس جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں 3 سے 5 فروری تک شیڈول ہے۔