ٹی 20 سیریز میں یو اے ای کے خلاف افغانستان کا کلین سوئپ

متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 145رنز ہی بناسکی


Sports Desk December 18, 2016
متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 145رنز ہی بناسکی۔ فوٹو : کرک انفو

اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تیسرے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر189 رنز بنائے، محمد شہزاد 44، نجیت تارا کائی40 اورسمیع اللہ شنواری 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے اورعثمان غنی نے 2سکسرز کی مدد سے 17 گیندوں پر27 رنز بنائے، امارات کی جانب سے روحان مصطفیٰ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 145رنز ہی بناسکی، روحان 58 اور شیامن انور56 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں