رئیل میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈ کپ کی ٹرافی قبضے میں کرلی

پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ نے دوسری بار کلب ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی

پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت رئیل میڈرڈ نے دوسری بار کلب ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی، فوٹو:بشکریہ ٹیلی گراف

اسپینش کلب رئیل میڈرڈ نے رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔

اسپینش کلب نے فائنل میں جاپانی سائیڈ کاشیما انٹیلرز کو اضافی وقت تک جانے والے فائنل میں 4-2 سے شکست دے دی، پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا جبکہ ایک گول فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما کے نام رہا۔


مقابلہ پہلے ہاف میں 1-1 اور دوسرے ہاف کے خاتمے پر 2-2 سے برابر رہا جب کہ میزبان سائیڈ کے دونوں گول گیکو شیباساکی نے بنائے۔ رئیل میڈرڈ نے دوسری بار کلب ورلڈ کپ کی ٹرافی قبضے میں کی جبکہ اس کامیابی کے ساتھ ان کی لگاتار میچز فتوحات کا سلسلہ 37 تک دراز ہوگیا اور ایونٹ کے گذشتہ 10فاتح سائیڈز میں سے 9 کا تعلق یورپ سے رہا ہے۔

اس سے قبل ایٹلیٹکو نیشنل ( کولمبیا ) نے کلب امریکا ( میکسیکو ) کو پنالٹی پر 4-3 سے مات دیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی، مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔
Load Next Story