سنچری لوکیش نے کی اورجشن کوہلی نے منایا

ویرات کوہلی نے لوکیش کو کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔


Sports Desk December 18, 2016
ویرات کوہلی نے لوکیش کو کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔ فوٹو رائیٹرز

ISLAMABAD: انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں بھارتی اوپنر لوکیش راہول کی سنچری کا جشن ان کے کپتان ویرات کوہلی نے مناڈالا۔

لوکیش جب 100 کے قریب تھے تو انھیں وکٹ پر کوہلی نے جوائن کیا اوپنر جب سنچری مکمل کرنے کیلیے اضافی رن لینے کی خاطر دوڑے تو ویرات کوہلی نے اس انداز میں خوشیاں منانا شروع کردیں جیسے یہ سنچری انھوں نے خود مکمل کی ہو، انھوں نے لوکیش کو کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :انگلش فیلڈر جوئے روٹ کے جارحانہ تھرو پر بھارتی اوپنر لوکیش آگ بگولہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں