قائداعظم ؒ انتہا پسندی کیخلاف اعتدال پسند نظام چاہتے تھےالطاف حسین
مسیحی عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد، ملکی سلامتی، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلیے دعا کی اپیل۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کوقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے سچے اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کیلیے ملک کے تمام اداروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل پر اتفاق کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔
بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ قائداعظم ؒ مذہبی انتہا پسندی کیخلاف تھے اوروہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور اعتدال پسند نظام چاہتے تھے جس میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ انھوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں واضح کردیا تھا کہ ''اب پاکستان بن گیا ہے، آپ سب آزاد ہیں۔ آُ لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کے مطابق عبادت کریں لہٰذا مذہب کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا'' اور قائد اعظم ؒ کے اس تاریخ ساز خطاب سے ہر ذی شعور شخص اندازہ لگاسکتا ہے کہ وہ کس قسم کا پاکستان چاہتے تھے۔ الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ چاہتی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پیغام کے مطابق مذہبی انتہا پسندی اور مذہبی تعصبات سے پاک کیا جائے اور ملک کے تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کو ان کے مذہبی تہوار کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانوں کو پیار، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ ؑ کو مسیحا بجاکر بھیجا اور آج دنیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امن و سلامتی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے۔ الطاف حسین نے پاسٹرز، بشپ صاحبان، مسیحی عوام، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر پاکستان کی بقا و سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیو ایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے لیے اپنی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کریں۔
دریں اثنا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کرسمس ایو پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن و محبت، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیا، ہمارا پیغام بھی وہی ہے جو حضرت عیسیٰ کا تھا۔ تقریب میں مختلف گرجا گھروں کے پادریوں سمیت مسیحی نوجوانوں، بزرگوں، بچوں کے ساتھ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور اقلیتی امور کمیٹی کے ارکان سمیت دیگر تنظیمی شعبہ جات کے ذمے داران بھی شریک ہوئے۔الطاف حسین نے تمام افراد کو کرسمس کی مبارکباد دی اور رقت آمیز انداز میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیام امن کیلیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے بھی الطاف حسین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔