بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 136واں یوم ولادت ملک بھر میں خصوصی تقریبات
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کی طرح توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 136واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقعے پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں وطن عزیز کے استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے پروقار انداز میں پاک فضائیہ سے مزار قائد کا چارج لیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل صادق علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بابائے قوم کے یوم ولادت کے حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکرے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں برصغیر کے عظیم مسلمان لیڈر کے افکار اور ملک کی موجودہ صورت حال میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاست کا اصول سچائی اور دیانتداری تھا،قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور آج وقت ہے کہ ہم اس کی تعمیر کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہے۔ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی اور عالمی سطح پر قوم کا وقار بلند کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔
مسلم ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاست کا بنیادی اصول سچائی اور کی سیاست کا بنیادی اصول سچائی اور دیانتداری تھا۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اتحاد، تنظیم، اور یقین محکم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔