سی پیک تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں شہبازشریف

سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 19, 2016
سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی رابداری جیسے تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور مسلم لیگ ن کے مابین تعلقات کو مزید فروغ کیلئے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل بیورو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ یوان زی بنگ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین کو دوسری بڑی معاشی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی، چینی صدر شی جن پنگ اوروزیراعظم لی کی چیانگ کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا، سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کا مظہر ہیں اور اس تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا اور پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا، اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |