اک نظر ادھر بھی
موجودہ حکومت نے ملک بھر میں مواصلاتی نظام بہتر بنانے کے لیے بہت سے کام کیے ہیں جو یقینا قابل ستائش ہے
لاہور:
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہفتے کو لاہور میں گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ذمے داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تاریخی ورثہ کی حفاظت کی ذمے داریاں بخوبی پوری کر رہی ہے، وطن عزیز میں توانائی بحران، دہشت گردی، خراب معیشت اور دیگر مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے، سڑکوں اور موٹر وے کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کو مواصلاتی نظام کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہے۔
موجودہ حکومت نے ملک بھر میں مواصلاتی نظام بہتر بنانے کے لیے بہت سے کام کیے ہیں جو یقینا قابل ستائش ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ عوامی حلقے اس امر پر معترض ہیں کہ جب بھی وی وی آئی پی کی سڑکوں پر نقل و حمل یا کسی تقریب میں ان کی آمد ہوتی ہے تو اس موقع پر ٹریفک بند کر دینے سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور عوام کو بہت پریشانی ہوتی ہے۔
گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب کے لیے وزیراعظم کی آمد کے موقع پر بھی کچھ ایسی ہی پریشان کن صورت حال سامنے آئی کہ اس موقع پر تقریب کے ارد گرد کے علاقے میں ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اقبال پارک کی توسیع یقیناً لاہور کی خوبصورتی میں نئے باب کا اضافہ ہے لیکن حکومت کو شہر کے دیگر پارکس اور اسپتالوں کی زبوں حالی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ ملک بھر میں تاریخی اہمیت کی حامل بہت سی عمارات حکومتی عدم توجہی کے باعث کھنڈر کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں لیکن انھیں بہتر بنانے والے ادارے اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتے۔
کھیلوں کے میدان بہت کم تعداد میں ہیں اور جو موجود ہیں ان کی حالت بھی قابل رحم ہے جس کے باعث نوجوان نسل ان میدانوں کا رخ کرنے کے بجائے گلی محلوں کو کھیل کے میدان بنائے ہوئے ہے۔ ترقی کے لیے موٹرویز بھی ضروری ہیں لیکن گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل کے حل پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ ترقی کے ثمرات اس وقت ہی عوام تک پہنچتے ہیں جب میکرو اکانومی کے ساتھ ساتھ مائیکرو اکانومی پر بھی توجہ دی جائے۔لہٰذا ادھر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔
بہرحال وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا یہ کہنا درست ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے مواصلاتی نظام بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ بہتر مواصلاتی نظام اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے' موجودہ حکومت نے جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں' اگر وہ مکمل ہو جاتے ہیں تو اس سے یقیناً پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ ابھی دہشت گردی کا عفریت مکمل طور پر ختم نہیں ہوا' اس عفریت کے خاتمے پر مزید توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا' تب تلک ترقی کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ سکتے اور نہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہی ہو سکتی ہے۔